صدر ٹرمپ کی بیٹی کی حفاظت پر تعینات اہلکاروں کو ساڑھے چار لاکھ روپے ماہانہ پر ٹوائلٹ کرائے پر لینا پڑگیا، ایسا انکشاف کہ امریکیوں کو یقین نہ آئے

صدر ٹرمپ کی بیٹی کی حفاظت پر تعینات اہلکاروں کو ساڑھے چار لاکھ روپے ماہانہ پر ...
صدر ٹرمپ کی بیٹی کی حفاظت پر تعینات اہلکاروں کو ساڑھے چار لاکھ روپے ماہانہ پر ٹوائلٹ کرائے پر لینا پڑگیا، ایسا انکشاف کہ امریکیوں کو یقین نہ آئے
سورس:   Facebook@IvankaTrump

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر ٹرمپ کی حکومت کے دوران کئی طرح کے سکینڈل سامنے آئے اور ان کی حکومت کا اختتام ’ٹوائلٹ سکینڈل‘ کے ساتھ ہونے جا رہا ہے جو ایک ایسا سکینڈل ہے کہ سن کر امریکیوں کے لیے یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ اور ان کے شوہر جیرڈ کشنر کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو ان کے گھر کے ٹوائلٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی جس پر ان اہلکاروں کو اپنے لیے الگ سے ٹوائلٹ کرائے پر حاصل کرنا پڑا۔ 

رپورٹ کے مطابق کافی عرصے تک اہلکار یہ کرائے کا ٹوائلٹ استعمال کرتے رہے تاہم یہ ٹوائلٹ سڑک پر کھڑا ہونے کی وجہ سے علاقے کے دیگر رہائشیوں کی طرف سے شکایات آنے پر انہیں اس ٹوائلٹ سے بھی ہاتھ دھونا پڑے اور پھر وہ قریب واقع سابق صدر باراک اوباما کے گیراج کا ٹوائلٹ استعمال کرتے رہے۔ بالآخرستمبر 2017ءمیں ایوانکا اور جیرڈ کے گھر کی سکیورٹی پر مامور ان اہلکاروں کی ٹوائلٹ کی ضرورت کے لیے 3ہزار ڈالر (تقریباً 4لاکھ 83ہزار روپے)ماہانہ کرائے پر ایک سٹوڈیو اپارٹمنٹ حاصل کیا گیا۔ اس کے بعد سے اہلکار اس اپارٹمنٹ کے ٹوائلٹ کو استعمال کرتے رہے۔

مزید :

بین الاقوامی -