2021ءکئی دہائیوں میں سب سے چھوٹا سال ہوگیا لیکن کیوں؟

2021ءکئی دہائیوں میں سب سے چھوٹا سال ہوگیا لیکن کیوں؟
2021ءکئی دہائیوں میں سب سے چھوٹا سال ہوگیا لیکن کیوں؟
سورس: Pxhere (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اگرچہ 2020ءبھی گزشتہ کئی سالوں کی نسبت چھوٹا سال تھا تاہم 2021ءاس سے بھی چھوٹا سال واقع ہونے جا رہا ہے اور یہ کئی دہائیوں میں سب سے چھوٹا سال ہو گا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس سال کے چھوٹا ہونے کی وجہ ماہرین کچھ یوں بیان کر رہے ہیں کہ آدھی صدی کے مقابلے میں زمین اپنے محور پر تیزی سے گھوم رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ ہمارے اس سیارے پر اب ہر دن 24گھنٹے سے کم ہوتا ہے، جبکہ زمین کی گردش کی رفتار متاثر ہونے کی بات کی جائے تو اس کے کئی عوامل ہیں جن میں مولٹن کور کی حرکت، سمندراور ماحول میں آنے والی تبدیلیاں شامل ہیں۔
سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ زمین ایک خاص رفتار سے گردش کرتی ہے اور اس وقت زمین کی یہ گردش عام رفتار سے تیز ہے۔ سال 2020ءمیں 28دن ایسے تھے جن کا دورانیہ گزشتہ سالوں کی نسبت کم دیکھا گیا۔ ایسا 1960ءکے بعد پہلی بار ہو رہا ہے اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سال 2021ءگزشتہ سال کی نسبت بھی چھوٹا ثابت ہو گا۔ اس سال کا ہر دن اوسطاً 0.05ملی سیکنڈ چھوٹا ہو گا۔سائنسدانوں کے مطابق کرہ ارض کی اس تیز گردش اور 2021ءکے چھوٹا سال ہونے کی وجہ سے رواں سال ’نیگیٹو لیپ سیکنڈ‘ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -