'کاوے موسوی جعلی خبروں کا بادشاہ، واہیات آدمی روز بیان بدل رہا ہے' 

'کاوے موسوی جعلی خبروں کا بادشاہ، واہیات آدمی روز بیان بدل رہا ہے' 
'کاوے موسوی جعلی خبروں کا بادشاہ، واہیات آدمی روز بیان بدل رہا ہے' 
سورس:   File

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نےکہا ہے کہ کاوے موسوی جعلی خبروں کا بادشاہ ہے، واہیات آدمی روزانہ بیان بدل دیتا ہے کبھی نوازشریف پر الزام لگا دیتا ہے، کبھی حکومت پر اور کبھی پاکستان پیپلزپارٹی پر۔

کاوے موسوی کے الزامات پر رہنما قمر زمان کائرہ نے ردعمل دیتےہوئے کہا کہ یہ جھوٹا آدمی روز تماشا لگا رہا ہے، اس  نے تو اپنی گفتگو میں آصف زرداری سے ملاقات کا کوئی ذکر نہیں کیا، پیپلزپارٹی آسان ہدف ہے اس لیے پاکستانی میڈیا بھی ہمارے خلاف خبر کو بڑھ چڑھ کر لگا دیتا ہے۔ 

نجی ٹی وی سماء نیوز کے ساتھ گفتگومیں انہوں نے کہا کاوے موسوی نے آصف علی زرداری کی جس گاڑی کا ذکر کیا ہے میں قسم دیتا ہوں کہ ان کے پاس رولز رائس جیسی کوئی بھی گاڑی نہیں ہے۔ 

خیال رہے کہ کاوے موسوی نے الزام عائد کیا تھا کہ آصف زرداری نے بینظیر بھٹو کےخلاف تحقیقات ختم کرنے کےلیے رابطہ کیا، میں ملاقات کے لیے ان کے ساتھی کے گھر گیا تو باہر آصف زرداری کی گاڑی سفید رنگ کی رولز رائس  باہر کھڑی تھی۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -