تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے محکمہ تعلیم نے نئی ہدایات جاری کردیں

تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے محکمہ تعلیم نے نئی ہدایات جاری کردیں
تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے محکمہ تعلیم نے نئی ہدایات جاری کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ تعلیم کی نئی ہدایات کے مطابق سکول کھلنے کے بعد طلبہ کو متبادل دنوں میں بلایا جائے گا 50فیصد بچے ایک دن آئیں گے اور 50 فیصد کو چھٹی ہوگی، میڑک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مئی اور جون میں منعقد ہونگے۔ سمارٹ نصاب کے تحت بچوں کی تعلیمی جاری رہے گی۔
دنیا نیوز کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے محکمہ تعلیم نے نئی ہدایات جاری کی ہیں اس حوالے سے  محکمہ سکول ایجوکیشن نے نجی اور سرکاری سکولوں کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا ہے۔مراسلہ کے مطابق پانچویں اور آٹھویں امتحانات کے حوالے سے اسسمنٹ پالیسی پیک جاری کرے گا، سکولوں کے اوقات کار موسم سرما کے ہونگے۔ کوروناسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر(ایس او پیز )پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -