ویغور مسلم فرینڈز کا لاہور میں چینی مسلمانوں کے حق میں مظاہرہ

ویغور مسلم فرینڈز کا لاہور میں چینی مسلمانوں کے حق میں مظاہرہ
ویغور مسلم فرینڈز کا لاہور میں چینی مسلمانوں کے حق میں مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویغور مسلم فرینڈز کی جانب سے پنجاب کے دارالحکومت میں چین کے ویغور مسلمانوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا ہے۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ویغور مسلم فرینڈز کے رہنماؤں مولانا احد بلال ، ضیاالاسلام اور مولانا سمیع الحق نے کہا کہ چین کی حکومت سنکیانگ  میں مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہی ہے، مسلمانوں کو بنیادی عبادات روزہ، حج، نماز سے روکا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی حکومت مسلمانوں کو خنزیر کا گوشت کھانے پر مجبور کر رہی ہے اور بچوں کے اسلامی نام زبردستی تبدیل کیے جا رہے ہیں۔ بیس لاکھ مسلمانوں کو ٹارچر سیلز میں ڈالا گیا ہے۔

ویغور مسلم فرینڈز نے کہا کہ چین کے مظالم کے خلاف مسلمان حکومتیں اور مذہبی جماعتیں اپنے مفادات کے وجہ سے خاموش ہیں۔ تنظیم نے اعلان کیا کہ ان کی جانب سے بہت جلد کراچی میں چینی قونصل خانے کے باہر بھی ویغور مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کی جائے گی۔