موٹروے اور قومی شاہراہ پر دھند کی کیا صورتحال ہے؟موٹروے پولیس نے تفصیلات جاری کردیں

موٹروے اور قومی شاہراہ پر دھند کی کیا صورتحال ہے؟موٹروے پولیس نے تفصیلات ...
موٹروے اور قومی شاہراہ پر دھند کی کیا صورتحال ہے؟موٹروے پولیس نے تفصیلات جاری کردیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)موٹروے ایم فائیو ملتان سے رحیم یارخان, ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں, ایم تھری لاہور سےعبد الحکیم ،ایم ٹو لاہور سے بلکسر جبکہ ملتان موٹروے ملتان سے خانیوال تک دھند کی وجہ سے بند  کردی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق قومی شاہراہ پر لاہور ، چوہنگ  ،  مانگا منڈی ، پھول نگر ,جمبر،پتوکی، حبیب  آ باد ،  رینالہ خورد  اور اوکاڑہ میں دھند  ہے، قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حد نگاہ 20میٹر ہے۔شہری  گاڑیوں کے آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کریں،غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔شہری معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں ،موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ  سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

مزید :

قومی -