افغانستان کے حوالے سے امریکی حکومت کا اہم اقدام،طالبان   کا خیر مقدم

افغانستان کے حوالے سے امریکی حکومت کا اہم اقدام،طالبان   کا خیر مقدم
افغانستان کے حوالے سے امریکی حکومت کا اہم اقدام،طالبان   کا خیر مقدم

  

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا نے افغانستان میں اپنی فوج کی تعداد مزید کم کرنے کا اعلان کیا ہے،طالبان حکام نے امریکی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے امن کی طرف بڑی پیش رفت قرار دیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق امریکا نے افغانستان میں اپنی فوج کی تعداد مزید کم  کردی ہے،جس کے بعد افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد 2500 رہ گئی ہے۔امریکی فوج کی واپسی امریکا اور طالبان کے درمیان طے پائے گئے معاہدے کے تحت ہوئی ہے۔امریکی محکمہ دفاع نے افغانستان میں امریکی فوجی اہلکاروں کی تعداد کم کرکے 2500 کرنے کی تصدیق کی ہے۔

امریکی فوج کے انخلا پر طالبان کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فورسز کا بتدریج انخلا قیام امن کے لیے اچھی پیش رفت ہے۔دو دہائیوں سے جاری افغان جنگ کے دوران افغانستان میں امریکی افواج کی یہ کم ترین تعداد ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -