پنجاب میں چینی کیوں مہنگی ہورہی ہے؟سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

پنجاب میں چینی کیوں مہنگی ہورہی ہے؟سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
پنجاب میں چینی کیوں مہنگی ہورہی ہے؟سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب میں چینی مہنگی ہونے کے حوالے سے کین کمشنر پنجاب نے  ایڈیشنل سیکریٹری صنعت پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب میں ’ آف دی بک‘ چینی فروخت  کی جارہی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق خط میں کین کمشنر نے کہا کہ پنجاب کی کئی شوگر ملز ’آف دی بک‘ چینی فروخت کررہی ہیں، چینی کی ’آف دی بک‘ فروخت کے واضح ثبوت بھی ملے ہیں۔ کین کمشنر نے پنجاب کی مختلف ملز کے معائنے کے دوران یہ شواہد حاصل کیے۔کین کمشنر پنجاب نے خط میں مزید کہا کہ صوبے میں بڑے پیمانے پر’ آف دی بک ‘گنے کی خریداری بھی جاری ہے۔خط میں استدعا کی گئی کہ پنجاب حکومت اس غیر قانونی عمل پر فوری ایکشن لے۔

مزید :

قومی -