فہیم اشرف کی سالگرہ،قومی کرکٹرز کا آل راؤنڈر کو مبارک باد دینے کا انوکھا انداز

فہیم اشرف کی سالگرہ،قومی کرکٹرز کا آل راؤنڈر کو مبارک باد دینے کا انوکھا ...
فہیم اشرف کی سالگرہ،قومی کرکٹرز کا آل راؤنڈر کو مبارک باد دینے کا انوکھا انداز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فہیم اشرف آج اپنی 27 ویں سالگرہ منارہے ہیں ،انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے ساتھ ساتھ قومی کرکٹرز کی جانب سے آل راونڈز کو اہم دن کی مبارک باد دی جارہی ہے۔
لیگ سپنر شاداب خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  فہیم اشرف کو سالگرہ کی مبارک بادی جس کے جواب میں آل راؤنڈر کا کہنا تھا ’ شکریہ ناظم صاحب‘


فاسٹ باولر حسن علی نے مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ’ ویری ہیپی والا برتھ ڈے ‘ حسن علی نے ٹویٹ میں روٹی گروپ  اور یو یو کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے،جس پر جواب دیتے ہوئے فہیم اشرف نے لکھا’ شکریہ لالا‘


سابق کپتان سرفراز احمد کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’ ہیپی برتھ ڈے رانا جی‘
آل راؤنڈر فہیم اشرف اب تک چھ ٹیسٹ میچز25 ون ڈے اور 32 ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں،وہ ٹی 20 کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے واحد پاکستانی باؤلر ہیں۔

مزید :

کھیل -