وہ ملک جہاں کورونا ویکسین لگوانے والے 29افراد ہلاک ہوگئے

وہ ملک جہاں کورونا ویکسین لگوانے والے 29افراد ہلاک ہوگئے
وہ ملک جہاں کورونا ویکسین لگوانے والے 29افراد ہلاک ہوگئے
سورس:   Nord News

  

اوسلو (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپی ملک ناروے میں کورونا ویکسین لگوانے کے بعد 29افراد کی موت ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناروے میں کورونا ویکسی نیشن کیلئے فائزر کی ویکسین استعمال کی جارہی ہے اور اب تک 33 ہزار لوگوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے۔

ناروے کی حکومت کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کے بعد 23 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ مرنے والے تمام افراد کی عمریں 80 سے 90 سال کے درمیان ہیں۔ نارویجن حکومت نے تنبیہ کی ہے کہ کورونا ویکسین بزرگ اور پہلے سے بیمار افراد کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق مرنے والے 29میں سے 13 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے جس کی رپورٹ کے مطابق یہ افراد کورونا ویکسین کے عمومی سائڈ ایفیکٹس کی وجہ سے جان کی بازی ہارے۔

نارویجن انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ایسے لوگ جن کی زندگی بہت تھوڑی بچی ہے ان پر کورونا کی ویکسین کا فائدہ بھی معمولی ہوسکتا ہے لیکن اس وارننگ کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ نوجوان اور صحت مند لوگ ویکسین نہ لگوائیں۔ دنیا کو ویکسین کے نتائج پر گہری نظر رکھنی ہوگی۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -