کورونا پابندیاں، جنوبی کوریا نے 2 ہفتوں کا پلان جاری کردیا

کورونا پابندیاں، جنوبی کوریا نے 2 ہفتوں کا پلان جاری کردیا
کورونا پابندیاں، جنوبی کوریا نے 2 ہفتوں کا پلان جاری کردیا

  

سیئول (رضا شاہ) جنوبی کوریا کے وزیرِ اعظم چھنگ سے گیون  نے کورونا کے باعث ہفتہ کو سماجی دوری کی سطح کو مزید دو ہفتوں کے لئے بڑھانے کا اعلان کیا ہے جبکہ کچھ کاروباروں پر پابندی کو کم کیا ہے جس میں کیفے، جم اور دیگر اندرونی سہولیات شامل ہیں۔

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں احتیاطی سطح  2.5  کے اقدامات کو نافذ رکھا جائے گا اور باقی ملک میں سطح 2 رہے گی۔ پانچ یا زیادہ لوگوں کے نجی اجتماعات پر پابندی  اور نو بجے کے بعد کاروباری کاموں پر پابندی کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔

 انڈور جم ، ٹیوشن سنٹر وغیرہ کو اس شرط پر دوبارہ کھولنے کی اجازت ہوگی کہ وہ اینٹی کورونا وائرس اقدامات پر سختی سے عمل کریں گے۔ سخت تنقید کے پیشِ نظر کیفے اور عبادت خانوں پر پابندیوں کو بھی کم کیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -