فرقہ واریت پھیلانے میں کون سے عناصر ملوث اور ایجنڈا کیا ہے ؟ ثروت اعجاز قادری نے پاکستان کے خلاف ہونے والی بڑی سازش کا پردہ چاک کردیا 

فرقہ واریت پھیلانے میں کون سے عناصر ملوث اور ایجنڈا کیا ہے ؟ ثروت اعجاز ...
 فرقہ واریت پھیلانے میں کون سے عناصر ملوث اور ایجنڈا کیا ہے ؟ ثروت اعجاز قادری نے پاکستان کے خلاف ہونے والی بڑی سازش کا پردہ چاک کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سنی تحریک کے سربراہ انجیئنر ثروت اعجاز قادری نےکہاہےکہ فرقہ واریت کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے علماء حق کردار ادا کریں،پاکستان بنانے کے مخالف ہی ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دے رہے ہیں،پاکستان اسلام کے نام پر بنااور آج پاکستان کو پوری دنیا میں اسلام کا قلعہ سمجھاجاتا ہے،فرقہ واریت پھیلانے والے بیرونی اشاروں پر ملک میں مذہبی انتشار پھیلانے کے درپے ہیں،ملک بھر میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے حکومت کو کردارادا کرنا ہوگا، صحابہ  کرام  رضی اللہ عنھم کی شان میں تبرا کرنیوالے اسلام دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیں.

تفصیلات کے مطابق ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ  پاکستان میں مستقل بنیادوں پر امن قائم کرنا ہے تو بزرگان دین کی تعلیمات کو فروغ دینا ہوگا،امن،محبت بھائی چارگی اور احترام انسانیت کے فلسفے گھر گھر پھیلانا ہوگا،ملک دشمن عناصر کےخلاف قانون کو سختی سےعملدر آمد کرنا چاہیے،اہلسنت پاکستان کی سلامتی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کاجذبہ رکھتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ  ملک واسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو اتحاد ویکجہتی کو فروغ دیکر ہی ناکام بنایا جاسکتا ہے،اسلام دشمن قوتیں پوری دنیا میں مسلم ممالک کے وسائل پر قبضہ اور مسلم ریاستوں کو کمزور کرنے کیلئے دہشت گردی اور سازشیں کررہی ہیں،کفر کی طاقتیں مسلم اُمہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرکے مسلم ممالک پر مسلط ہونا چاہتی ہیں،ہمیں اتحاد ویکجہتی کو فروغ اور اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو شعور سے ناکام بناناہوگا۔سربراہ سنی تحریک نےکہا کہ جس طرح علماء کرام نےپاکستان بنانےکیلئےبھرپور کردار کیا ،اُسی جذبے سےسرشار ہوکر پاکستان سے فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنا ہوگا۔