کوئٹہ میں مسافر بس کے قریب دھماکہ

کوئٹہ میں مسافر بس کے قریب دھماکہ
کوئٹہ میں مسافر بس کے قریب دھماکہ

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان کے دارالحکومت کے علاقہ سریاب روڈ پرکچرے میں رکھا گیا دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے چار افراد زخمی ہوگئے ۔

 سریاب روڈ پر عوامی پمپ کے قریب مغرب کے وقت مسافر بس آکر رکی تو اچانک دھماکہ ہوگیا ،خوفناک دھماکے سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے چارافراد  سلیم اور اکبر وغیرہ زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پر پرریسکیو اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ،ہسپتال میں دو زخمیوں  کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے۔

پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد قبضہ میں لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق کچرے میں پانچ کلو دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -