عاقب جاوید نے قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو اہم مشورہ دے دیا

عاقب جاوید نے قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو اہم مشورہ دے دیا
عاقب جاوید نے قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو اہم مشورہ دے دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر  کو اہم مشورہ دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد وسیم ایسے فیصلے نہ کریں کہ لگے تنقید کے دباؤمیں کیے گئے،تابش خان کی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت کی خوشی ہوئی لیکن فیصلوں میں تسلسل ہونا چاہیے۔

لاہور میں تقریب سےخطاب میں سابق فاسٹ باؤلر نےکہاکہ حارث رؤف ہماراکھلاڑی ہےلیکن3فرسٹ کلاس میچزکےبعدکھیلناتھوڑا جلدی ہے، ڈومیسٹک کو عزت دو یہ تو اچھی چیز ہے لیکن تسلسل ہونا چاہیے،عبداللّٰہ شفیق کو ٹیم میں ایک اننگز کی بنیاد پر رکھا۔عاقب جاوید نے کہا کہ چیف سلیکٹر فیصلے سوچ سمجھ کر کریں، اسی کا فائدہ ہوگا،ہم تو غلط کاموں کی نشاندہی کریں گے،مصباح الحق نے پہلے ہی زیادہ عہدے لے کر غلط کیا، کوچ اُْسے لانا چاہیے تھا جس کی سی وی مضبوط اور کورسز کیے ہوئے ہوں۔

سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ کسی کے معاہدے کے درمیان میں ختم کرنا درست نہیں ہوتا،اگر معاہدہ ختم کرنے کی نوبت آئی ہے تو جو لائے ہیں اُن سے پوچھنا چاہیے۔

مزید :

کھیل -