لاہور میں دھند کا راج، فلائٹس آپریشن روک دیا گیا

لاہور میں دھند کا راج، فلائٹس آپریشن روک دیا گیا
لاہور میں دھند کا راج، فلائٹس آپریشن روک دیا گیا
سورس:   File

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث فلائٹس آپریشن معطل ہوگیا، پروازوں کو حد نگاہ کم ہونے پر روک دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے گردو نواح میں شدید دھند کے باعث فلائٹس آپریشن شدید متاثرہوا ہے، اندرون و بیرون ملک پروازوں کو حد نگاہ کمہ ونے پر روک دیا گیا ہے۔ 

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی نجی پرواز کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑدیا گیا ہے۔ پی آئی اے کی سلالہ سے لاہور آنے والی پرواز 130پی کے کا رخ بھی اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -