بلوچستان میں آٹا مہنگا ہو گیا

بلوچستان میں آٹا مہنگا ہو گیا
بلوچستان میں آٹا مہنگا ہو گیا

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں آٹےکی قیمت میں 2 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق  صوبے میں 20 کلو آٹےکا تھیلا 1400 روپے سے  بڑھ کر 1440 روپےکا ہوگیا ہے۔اس حوالے سے صوبائی وزیرخوراک زمرک خان اچکزئی کا کہنا ہےکہ آٹےکی قیمت میں اضافے کی وجہ گندم کا آف سیزن ہے، سندھ اور پنجاب ہمیں گندم نہیں دے رہے۔صوبائی وزیر خوراک زمرک خان اچکزئی کا کہنا ہےکہ اپریل تک نئی فصل آنے سے صورت حال بہتر ہوجائےگی۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -