کورونا کیسز ، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا خدشات کا شکار

کورونا کیسز ، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا خدشات کا شکار
کورونا کیسز ، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا خدشات کا شکار
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرائسٹ چرچ(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا خدشات کا شکار ہو گیا جبکہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے بارڈر کی پابندیوں کی مدت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔کوویڈ کی سفری پابندیوں کی وجہ سے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا خدشات سے دوچار ہے۔
 میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کو دورے سے واپسی پر آئسولیشن کے لئے جگہ کی بکنگ کرانا ہے، اگر کیسز نہ بڑھتے تو آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ واپسی پر مینجڈ آئسولیشن کی پابندی ختم ہوجانا تھی تاہم اب ایسا نہیں ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورے سے واپسی پر مینجڈ آئسولیشن کے لئے جگہ کی بکنگ تاحال نہیں کرائی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ دورہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھے گا۔

مزید :

کھیل -