لاہور قلندرز بولنگ ہتھیاروں کی مدد سے ایونٹ میں شکارکیلئے تیار ، عاقب جاوید نے بڑی امیدیں باندھ لیں

لاہور قلندرز بولنگ ہتھیاروں کی مدد سے ایونٹ میں شکارکیلئے تیار ، عاقب جاوید ...
لاہور قلندرز بولنگ ہتھیاروں کی مدد سے ایونٹ میں شکارکیلئے تیار ، عاقب جاوید نے بڑی امیدیں باندھ لیں
سورس: File Photo

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور قلندرز بولنگ ہتھیاروں کی مدد سے شکار کیلئے تیار ہیں جب کہ ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عاقب جاوید نے کہاکہ کسی اورفرنچائز ٹیم کے پاس شاہین شاہ آفریدی،حارث روف اور راشد خان جیسے بولرز نہیں۔

لاہور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہاکہ ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہوئے پہلے ممکنہ پلیئنگ الیون اور پھر بیک اپ کو ذہن میں رکھا جاتاہے،اس کےبعدمیدان میں ٹیم کو لڑانے کی باری آتی ہے،ہمیں بہترین ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز کی خدمات میسر ہیں، بہتر کمبی نیشن بن گیا، دنیا کی کسی فرنچائز ٹیم کے پاس لاہور قلندرز جیسا بولنگ اٹیک اور شاہین شاہ آفریدی، حارث روف و راشد خان جیسے بولرز نہیں، ڈیوڈ ویزا بیٹ اور بال دونوں سے میچ ونر ثابت ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلا انتخاب فل سالٹ تھے، انگلش ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کی وجہ سے ان کی دستیابی ممکن نہ ہوئی تو بین ڈنک ہی موزوں لگے،جارح مزاج آسٹریلوی بیٹر اگرچہ چھ  ماہ تک مسابقتی کرکٹ سے دور رہے مگر سب جانتے ہیں کہ وہ تن تنہا میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ان کے ٹیلنٹ کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاور ہٹنگ کوچ کی ذمہ داری بھی سونپی ہے جس کا اسکواڈ میں شامل دیگر بیٹرزفائدہ اٹھائیں گے۔

عاقب جاوید نےکہاکہ نوجوان کپتان شاہین شاہ آفریدی کی زیرقیادت ٹیم میں انرجی بھی زیادہ دیکھنے کو ملےگی،بطور یونٹ میدان میں صلاحیتوں کا عملی اظہار کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ٹائٹل پانے میں کامیاب رہیں گے، امید ہے کہ اس بار پی ایس ایل کی ٹرافی لاہور میں ہی رہے گی۔شاہین شاہ آفریدی کیلئے جگہ خالی کرنے والے لاہور قلندرز کے سابق کپتان سہیل اختر نے کہا کہ بطور اوپنر یا مڈل آرڈر جہاں بھی ٹیم کی ضرورت کے مطابق موقع دیا گیا اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

مزید :

کھیل -