بابراعظم پریشانی کی صورت میں کس کھلاڑی سے مشورہ لیتے ہیں? کپتان نے خود ہی بتا دیا

بابراعظم پریشانی کی صورت میں کس کھلاڑی سے مشورہ لیتے ہیں? کپتان نے خود ہی بتا ...
بابراعظم پریشانی کی صورت میں کس کھلاڑی سے مشورہ لیتے ہیں? کپتان نے خود ہی بتا دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بہت زیادہ پریشانی کی صورت میں سرفراز احمد سے مشورہ لیتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کپتانی کے معاملے میں پھنستا ہوں تو شعیب بھائی، شاداب اور رضوان کے پاس مشورے کے لیے جاتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اگر میچز یا مسائل میں بہت زیادہ پھنس جاتا ہوں تو سیفی بھائی (سرفراز احمد) سے مشورہ لیتا ہوں کیونکہ ان کے پاس کپتانی کا وسیع تجربہ ہے اور مجھے ان کے مشوروں کی وجہ سے کافی مدد ملتی اور سیکھنے کو بھی بہت کچھ ملتا ہے۔بابر اعظم نے سال 2021 کا بہترین لمحہ بھارت کے خلاف فتح کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا سارا سہرا کھلاڑیوں کو جاتا ہے، ہم اپنی حکمت عملی کے تحت میدان میں آئے کامیابی حاصل کی۔

کپتانی کے بعد سیکھنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں نے صبر کرنا اور مزاج کو دھیما رکھنا سیکھ لیا ہے کیونکہ ہم ایسی صورت میں اچھا فیصلہ کرسکتے ہیں، مجھے گروپ بھی اچھا ملا تمام کھلاڑیوں نے بھرپور ساتھ دیا۔

مزید :

کھیل -