ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

اس ہفتے زائچے کی صورت حال کافی بہتری آئی ہے۔ عرصہ دراز سے مسلسل مشکلات کا سامنا تھا، جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے تھے، اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا تھا، لیکن اب بحکم اللہ صورت حال تیزی سے بدلے گی اور آپ کے رُکے ہوئے کام چل پڑیں گے، آپ کو مناسب پلاننگ کر کے محنت سے کام کرنا ہوگا تب جا کر آپ پریشانیوں سے نجات حاصل کر سکیں گے۔ جو لوگ نیا کام شروع کرنا چاہتے ہیں، ان کے لئے اچھے دن ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جب تک آپ اپنے معاملات ٹھیک نہیں کرتے اور سچے دل سے توبہ نہیں کرتے اس وقت تک صورت حال بھی نہیں بدلے گی، آپ نے اپنے ہاتھوں سے بہت کچھ خراب کیا ہوا ہے ،اب یہ آپ نے خود ہی ٹھیک بھی کرنا ہے، اگر چاہتے ہیں کہ زندگی کا عمل تیزی سے آگے بڑھے تو اس ہفتے جو چانس مل رہا ہے، اس پر غور کریں۔ روز گار کے حوالے سے خاص طور پر خوشخبری ملنے کے واضح امکانات روشن ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

رجعت ستارے کی الٹی چال کو کہتے ہیں، جب ایسا ہو تو زیادہ تر معاملات واپسی کی جانب ہو جاتے ہیں۔ ان دنوں نہایت ہی سوچ سمجھ کے ساتھ قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ حسب توفیق صدقے کا عمل بھی جاری رکھیں۔ اپنی نظر بھی اتاریں ،ہر طرح کے رسکی کاموں سے جس قدر ممکن ہو دور رہیں، یاری دوستی سے بھی گریز کریں، جو لوگ نوکری میں تبدیلی چاہتے ہیں وہ قدم اٹھا سکتے ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

صورت حال ابھی تک غیر یقینی سی ہے اس لئے آپ ہر طرح کے رسکی معاملات سے دور رہیں اور کسی بھی ایسے کام میں ہرگز ہاتھ مت ڈالیں جس کا تعلق قانونی معاملات سے ہو ،نہ ہی شاٹ کٹ راستہ اختیار کریں۔ یاد رکھیں آپ نے اپنے دلی معاملات بھی خود خراب کر رکھے ہیں، ان کو بھی فوراً ٹھیک کریں اور واپسی کا راستہ اختیار کریں کہ اس میں بدنامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جب ستاروں کا بادشاہ مشتری زائچے میں موجود ہو تو ہر معاملے میں بحکم اللہ بہتری کے چانس ہی نظر آتے ہیں۔ آپ اپنی نیت صاف کر کے اللہ پاک کا نام لے کر قدم تو اٹھائیں، صورت حال جس انداز سے بدلے گی، آپ کو خود بھی یقین نہیں آئے گا۔ ان دنوں آپ کی ایک بڑی پریشانی بھی ختم ہو گی، روز گار کے شاندار مواقع بھی ملیں گے اور کاروباری حضرات کے لئے تو اب گولڈن دن شروع ہو گئے ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

تبدیلی والا ستارہ کافی عرصے کے بعد آپ کے زائچے میں آیا ہے، اس سے تقریباً ہر معاملے میں تبدیلی کے واضح اشارے موصول ہو رہے ہیں۔ آپ کو ان اچھے مواقع کو اپنے ہاتھوں سے جانے نہیں دیا جانا چاہئے اور پوری طرح سے فیصلہ کرکے اپنے لئے قدم اٹھا سکتے ہیں، جو لوگ عرصہ دراز سے بے کار تھے،انہیں روز گار ملے گا۔ بیمار بحکم اللہ شفاءیاب ہوں گے اور جو لوگ رشتے وغیرہ کے انتظار میں تھے ان کے لئے بھی اب خوشخبری ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ توکل سے کام نہیں لیتے ،چھوٹی چھوٹی باتوں سے گھبرا جاتے ہیں، جس کی وجہ سے آپ کو خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔ آپ صرف اپنے دماغ میں ایک بات رکھیں کہ جو کرتا ہے، اللہ کرتا ہے اور اللہ جو کرتا ہے وہ ٹھیک کرتا ہے۔ پھر آپ کے فکر مند اور گھبرانے سے کیا ہوگا ”حسبنا اللہ و نعیم الوکیل“ کا ورد 450 مرتبہ روزانہ کر کے آپ بے شمار مسائل سے آزاد ہو سکتے ہیں۔ یہ ہفتہ امید ہے کہ آپ کے لئے ان شاءاللہ آسانیاں لے کر ہی آئے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

روزگار کا خانہ بحکم اللہ مسلسل بہتری کی جانب جا رہا ہے، آپ کو اپنی پوری توجہ اس طرف کرنا ہوگی اور مناسب پلاننگ کے ساتھ قدم بھی اٹھانا ہوگا۔ جو لوگ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، ان کے لئے مناسب وقت ہے اور جو لوگ کسی طرف سے پیسوں کی امید لگائے بیٹھے ہیں، ان کو بھی اب خوشخبری ملے گی۔ عرصہ دراز سے اپنے یا بچوں کے رشتے کے حوالے سے پریشان لوگ بھی اس ہفتے اس معاملے میں زبردست بہتری حاصل کریں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

پرائز بانڈ کی خریداری کا مسلسل مشورہ دیا جا رہا ہے، آگے چل کر آپ کے ہاتھ میں بڑا مال آ سکتا ہے۔ جو لوگ قرض وغیرہ میں پھنسے ہوئے ہیں، ان کو اب اس سے نجات ملے گی۔ ان دنوں کاروباری حالات بہتر ہو سکیں گے، روزگار کا خانہ تیزی سے آپ کے حق میں کھلا ہوا ہے، ہر طرف سے اچھی خبریں ہی آئیں گی۔ جو لوگ سفر کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی انتظار کریں، ان شاءاللہ موجودہ جگہ پر ہی فائدہ حاصل ہوتا دکھائی د ے رہا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

روزگار کے حوالے سے ان دنوں شاندار مواقع ملیں گے، عطارد کا کام ہی مال دینا ہوتا ہے، یہ اب آپ کے زائچے میں آ گیا ہے۔ انجان جگہ سے بھی پیسوں کی آمد شروع ہو جائے گی اور قرض وغیرہ کے حوالے سے بھی نجات ملے گی۔ کاروبار کے لئے اچھے دن ہیں، بلاک رقم کی واپسی بھی ممکن ہو گی۔ ملازمت پیشہ افراد کے تبادلے کا امکان ہے، جس بھی طرح کی بندش وغیرہ محسوس کی جا رہی تھی، اب اس سے نجات مل جائے گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اپنے دل و دماغ سے ہر طرح کے خوف کو نکال دیں، آپ ہر بات کو دل میں جگہ دے کر پریشان ہو جاتے ہیں، لیکن بفضل خدا خطرے کی کوئی بات نہیں ۔ ان دنوں اگر کوئی پریشانی یا رکاوٹ محسوس کر رہے ہیں تو آپ استخارے کی مدد سے چلنے کی کوشش کریں، اس سے معاملات خراب نہیں ہوں گے۔ جہاں غلطیاں ہوئی ہیں، ان کی نشاندہی بھی ہو جائے گی۔ آپ کو ان کی اصلاح کا موقع بھی نصیب ہو جائے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

قانون کے معاملات میں پھنسے ہوئے لوگ اب بحکم اللہ آزاد ہوں گے اور جیل میں بند افراد کی بھی غیر متوقع ذریعے سے رہائی کے امکانات روشن ہیں۔ جو لوگ عرصہ دراز سے تبادلے یا ترقی کے انتظار میں بیٹھے ہیں، ان کو خوشخبری ضرور ملے گی، ان دنوں جادو ٹونہ وغیرہ میں پھنسے ہوئے بھی آزاد ہوں گے، خواہشمند افراد کے رشتے بھی من پسند جگہ طے ہونے کی امید ہے۔ یہ ہفتہ مالی حوالے سے بھی شاندار رہے گا۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -