رضوان نے میتھیو ہیڈن کو قران کریم تحفے میں دینے کی وجہ بتادی

رضوان نے میتھیو ہیڈن کو قران کریم تحفے میں دینے کی وجہ بتادی
رضوان نے میتھیو ہیڈن کو قران کریم تحفے میں دینے کی وجہ بتادی
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف تحفے میں دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جب نماز پڑھتے تو وہ ہمیں باجماعت نماز کی ادائیگی کرتے دیکھتے تھے، اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں ہی ایسی چیزیں ڈالیں، وہ ہم سے اس موضوع پر سوال کرتے تھے۔
پاکستانی کرکٹرمحمد رضوان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران بات چیت ہوئی تو میں نے ہیڈن سے کہا کہ اگر تقدیر میں ہوا تو ہم یہ میچ جیت جائیں گے، اگر ہماری محنت کم ہوئی تو بھارت ضرور جیت جائے گا، انہیں یہ سب چیزیں محسوس ہوئیں۔محمد رضوان نے کہا کہ وہ وقت کچھ مختلف تھا، میں نے ایک شخص سے قرا?ن مجید منگوایا، جب وہ لے ا?یا تو میں میتھیو کے کمرے میں گیا اور انہیں یہ تحفے کے طور پر دے دیا، میتھیو کو یہ تحفہ بہت پسند آیا، ہمارے ذمہ یہ کام ہے کہ جو چیز خود کے لیے پسند کریں وہی دوسروں کے لیے بھی منتخب کریں۔انہوں نے بتایا کہ میری میتھیو سے بات ہوتی ہے تو وہ بتاتے ہیں کہ انہیں بہت مزہ آرہا ہے اور وہ اکثر قرآن شریف کا ترجمہ پڑھتے ہیں۔انٹرویو کے دوران رضوان نے قوم سے اپیل بھی کی کہ میتھیو ہیڈن کو اپنی دعاوں میں ضرور یاد رکھیں۔واضح رہے کہ محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف تحفے میں دیا تھا۔جس  کے  بعد  ایک  انٹرویو  میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نےکہاتھا کہ  ایک روز میرے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ بجا اور ایک شخص کمرے میں داخل ہوا جس کے ہاتھ میں قرآن تھا  ،وہ شخص رضوان تھے اورانہوں نے مجھے قرآن کا انگریزی ترجمہ تحفتاً دیا، ہم آدھے گھنٹے تک فرش پر بیٹھے اس حوالے سے گفتگو کرتے رہے۔ میتھیو ہیڈن نےکہاکہ  وہ ایک خوبصورت لمحہ تھا جو میں کبھی فراموش نہیں کروں گا،میں مسیحی مذہب سے تعلق رکھتا ہوں لیکن اسلام کے لیے متجسس ہوں، ایک پیغمبر حضرت عیسی علیہ السّلام کی پیروی کرتا ہے تو دوسرا پیغمبر اسلامﷺ کی اور دونوں (مذاہب) ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔انہوں نے کہا کہ  یہ بہت زبردست بات ہے کہ کس طرح اسلام نے کھلاڑیوں کو یکجا کیا ہوا ہے اور پاکستانی ٹیم میں کس طرح روحانیت اپنا کردار ادا کرتی ہے، وہ  بھی آج کل قرآن پاک کا ترجمہ پڑھ رہے ہیں  اور روزانہ قرآن کا تھوڑا تھوڑا مطالعہ کر رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -