خورد برد کے کیس میں ملوث مرکزی ملزم اکرم نوید بری 

  خورد برد کے کیس میں ملوث مرکزی ملزم اکرم نوید بری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پنجاب پاور ڈ ویلپمنٹ کمپنی میں خورد برد کے کیس میں ملوث مرکزی ملزم اکرم نوید کو بری کردیا،یادرہے کہ اس ریفرنس میں عدالت شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف کو اشتہاری قرار دے چکی ہے مرکزی ملزم اکرام نوید نے نیب کے ساتھ پلی بارگین کرلیا تھا، احتساب عدالت نمبر دو کے جج نسیم احمد ورک نے دیگر پانچ  ملزمان بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے پی پی ڈی سی خورد برد کیس میں فیصلہ سنایا  دیگربری ہونے والے ملزموں میں رانا محمد عثمان خان، فرہاد اکرام، ثمینہ اکرام، احسن اکرام اور عمر شمشاد شامل ہیں، ملزمان کی جانب سے 265(کے) کے تحت بریت کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں، ملزمان کے وکلاء اور نیب پراسیکیوٹر فیصل شہزاد گوندل کے  دلائل کے بعد فیصلہ ہوا،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سنایا ملزمان پر ارتھ کوئیک ری کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن اتھارٹی سمیت دیگر محکموں میں بھی خورد نردکا الزام تھا،ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ  ارتھ کوئیک ری کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن اتھارٹی کے فنڈز فاطمہ فاطمہ ڈویلپرز کو منتقل کئے گئے، واضح رہے کہ اس کیس میں شریک ملزموں رابعہ اور عمران علی کی مسلسل عدم پیشی کی بنا پر اشتہاری قرار دیکر جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے رکھاہے۔

مزید :

علاقائی -