عوام کو نئے سال کا تحفہ
نئے سال کے نئے مہینے میں ہی عوام کو بجلی کا جھٹکا لگا دیا گیا جبکہ پٹرول بم گرائے جانی کی تیاریاں بھی مکمل کر کے نئے سال کا تحفہ دیدیا گیا اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق بجلی کے بلوں میں اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے اضافی وصولیاں جنوری کے بلوں میں کی حائینگی جبکہ پٹرولیم مصنوعات کو بڑھانے کی منظوری بھی دیدی گئی جو کہ یقینا عوام پہ ظلم ہے نئے سال کی خوشی میں عوام کو مزید مہنگائی کا تحفہ پیش کیا گیا ہے جس نے عوام کو مزید پریشانی سے دوچار کر دیا ہے عوام جو بے چاری کرونا سے مہنگائی سے غربت سے بیروزگاری سے پہلے ہی تنگ ہے کو مزید مہنگائی کی چکی میں دھکیل دیا گیا اور یقینا طوفانی مہنگائی میں گھروں میں جلنے والے دو وقت کے چولہے بھی بند ہو گئے طوفانہ مہنگائی. نے عوام کو اور انکے چھوٹے بچوں کے لئے نوبت فاقوں تک پہنچ چکی یقینا انتہائی افسوسناک خبر ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے دعویداروں نے پاکستانی عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے اور اس طوفانی مہنگائی کے دوران یہ خبر بھی موصول ہوئی کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے سال دو ہزار تئیس میں عام انتخابات کی تیاریاں نھی شروع کر دی گئیں ہیں لیکن اس دوران بلدیاتی انتخابات بھی کروائے جانے ہیں لیکن حکومت شائد کے پی کے میں شکست دیکھ کے دیگر صوبوں میں بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار حاصل کرنا چاہتی ہے اور کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں بھی حکومت کی بڑی وجہ طوفانی مہنگائی ہی ہے کل تک جو عوام تبدیلی کے نعرے لگا رہے تھے آج وہ بھی تبدیلی سے بدزن نظر آ رہے ہیں اور یقینا طوفانی مہنگائی کا خاتمہ حکومت کا اولین فرض ہے لیکن حکومت آئے روز طوفانی مہنگائی برپا کر کے اپنے فرض سے کوتاہی برت رہی ہے جسکا خمیازہ یقینا حکومتی جماعت کو آئندہ انتخابات میں بھگتنا پڑ سکتا ہے لہاذا عوام کا دل جیتنے کے لئے اور آئندہ انتخابات میں کامیابی کے لئے حکومت کے لئے ضروری ہے کہ وہ عوام کو اس طوفانی مہنگائی سے نجات دلوائے تاکہ عوام خوش ہو کے حکومت کی مظبوطی و. کامیابی کے لئے خوش دلی سے دعائیں کر سکیں تو بہرحال اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا