بجلی کے بعد پٹرول مہنگا کرنا ناقابل برداشت ہے،ذکر اللہ مجاہد

 بجلی کے بعد پٹرول مہنگا کرنا ناقابل برداشت ہے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ بجلی کے بعد پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ناقابل برداشت ہے۔ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں مزید اضافے سے باز رہے۔بے حس حکمرانوں نے پاکستان کو دنیا کا چوتھا مہنگا ترین ملک بنادیا ہے۔نااہل حکمرانوں کے ٹولے نے  معیشت تباہ اور مہنگائی کے تمام ریکار ڈ توڑ دیئے ہیں ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اب جاگ میرے لاہور مہم بجلی کی قیمت میں اضافہ اور بڑھتی مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف سمن آباد موڑپر " احتجاجی مظاہرے" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید،ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہور زبیدہ جبیں،نائب ناظمہ جماعت اسلامی لاہور راشدہ شاہین، صدرشعبہ سیاسی امور خواتین جماعت اسلامی لاہور انیلا محمود سمیت دیگر خواتین رہنماؤں نے کی۔ مظاہرے میں سیکرٹری جے آئی یوتھ پاکستان شاہد نوید ملک، امیر جماعت اسلامی وسطی لاہور شعیب یعقوب مرزا،  قیم جماعت اسلامی وسطی لاہور عمر شہباز،قاری عارف مستقیم،خواجہ بلال،چوہدری ارشد،حافظ عبدالغفاراور صلاح الدین،صدر شعبہ رابطہ خواتین نظم لاہور وسیم اسلم قریشی سمیت بڑی تعداد  میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔