ای وی ایمز اور آئی ووٹنگ معاملہ،الیکشن کمیشن نے حکومت سے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کیلئے جگہ اور عمارت مانگ لی

  ای وی ایمز اور آئی ووٹنگ معاملہ،الیکشن کمیشن نے حکومت سے پراجیکٹ مینجمنٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کیلئے جگہ اور عمارت مانگ لی۔چیف الیکش کمشنر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے الیکشن کمیشن اقدامات اٹھا رہا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے 4 مختلف عمارتوں کی تجاو یز بھی خط میں بھجوائیں۔ جس میں کہا گیاہے کہ پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کا گیسٹ روم بھی یونٹ بنانے کیلئے استعمال ہوسکتا ہے،ی سی ا یس آئی کا گیسٹ ہاوس بھی الیکشن کمیشن کو دینے کی تجویز ہے، وزارت سائنس ٹیکنالوجی کا خالی فلور بھی الیکشن کمیشن کو فراہم کیا جاسکتا، سرسید میموریل سوسائٹی عمارت میں سے کوئی ایک فراہم کی جائے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ یونٹ کے قیام کیلئے آئی ٹی پروفیشنلز کی بھرتیوں کا کا م آخری مراحل میں ہے، آئی ٹی ٹیمز ای وی ایمز، آئی ووٹنگ اور انتخابی عمل میں ٹیکنالوجیز کے استعمال کیلئے کام کریں گے۔
الیکشن کمیشن خط

مزید :

صفحہ اول -