خواتین کی بے حرمتی،پی ٹی آئی رکن اسمبلی سمیت 3 افراد پر فرد جرم عائد

خواتین کی بے حرمتی،پی ٹی آئی رکن اسمبلی سمیت 3 افراد پر فرد جرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کراچی کی عدالت نے گھر میں داخل ہوکر شہری پر تشدد اور خواتین کی بے حرمتی کے کیس میں تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان سمیت تین ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ملک شہزاد اعوان سمیت تین ملزمان محمد عمران اور قیصر نے صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔مدعی مقدمہ کے مطابق 2جولائی 2019 کو ملک شہزاد اعوان اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا، ملزمان نے اس کی اہلیہ اور بیٹی سے بد تمیزی کی اور بیٹے کو کلاشنکوف کے بٹ مارے۔ملزمان کے خلاف مدینہ کالونی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
فردجرم 

مزید :

صفحہ اول -