ایبٹ آباد،ہری پور کا مغوی نوجوان روالپنڈی سے بازیاب

  ایبٹ آباد،ہری پور کا مغوی نوجوان روالپنڈی سے بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     ایبٹ آباد(بیورو رپورٹ)تھانہ میرپور کی حدود سے  اغوا شدہ نوجوان کو  راولپنڈی سے بازیاب کرا لیا گیا.ڈی ایس پی میرپور کیڈٹ صابر خان ایس ایچ او میرپور سردار طاہر سلیم اور انویسٹی گیشن انچارج انعام الحق  تھانہ میرپور میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائیندگان کو تفصیلات سے آگاہ کیا. تفصیلات کے مطابق مورخہ 12 جنوری 2022 کو تھانہ میرپور کی حدود سے ستائیس سالہ حیدر شاہ ولد محمد اقبال سکنہ منڈیاں ایبٹ آباد کو  سعید احمد ولد انعام الرحمن سکنہ پنڈی گھیپ اٹک حال راوالپنڈی نے گاڑی x کرولا سمیت اغوا کر لیا جس پر مغوی کے ماموں کی درخواست پر تھانہ میرپور میں زیر دفعہ 365 پی پی سی مقدمہ درج رجسٹرڈ ہو کر تفتیش کا آغاز کیا گیا۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر ڈی ایس پی میرپور کیڈٹ صابر کی زیر نگرانی ایس ایچ او میرپور سردار طاہر سلیم اور انوسٹگیشن انچارج انعام الحق کی تفتیشی ٹیم نے مقدمہ میں مغوی کی برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری کے سلسلے میں کام شروع کیا اور جدید تکنیکی بنیادوں اور موقع واردات سے جمع شدہ شواہد کی روشنی میں ناصرف ملزم سعید کو ٹریس کیا بلکہ مغوی حیدر شاہ کو ملزم کے گھر راوالپنڈی سے برآمد کر لیا ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کی نشاندہی پر مغوی کے دو عدد موبائل فون اور گاڑی بھی برآمد کر لی گئی مقدمہ میں مزید تفتیش جاری ہے مزید انکشافات متوقع ہیں.  ضلعی پولیس سربراہ نے بہترین کارکردگی پر میرپور پولیس کی ٹیم کو سراہا ہے۔