راول جھیل پر نائٹ ریسکیو آپریشن،خاتون کی لاش نکال لی 

راول جھیل پر نائٹ ریسکیو آپریشن،خاتون کی لاش نکال لی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)پاک بحریہ کے غوطہ خور عبدالرحمان ایل سی ڈی (ٹی) نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں رات کے وقت راول جھیل سے ڈوبنے والی خاتون کی لاش نکال لی۔ پاک بحریہ نے اسلام آباد پولیس اور سی ڈی اے کی جانب سے اطلاع موصول ہونے کے بعد جھیل کے سرد پانی میں سرچ آپریشن شروع کرایا۔بعد ازاں خاتون کی میت لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔پاک بحریہ کے غوطہ خوروں کا فوری ردعمل ادارے کی پیشہ وارانہ مہارت اور لگن کا مظہر ہے۔ اس سے قبل بھی سیلنگ کلب کے علاقے میں تعینات پی این ڈائیونگ ٹیموں نے شمالی علاقوں اور منگلا ڈیم میں مختلف کامیاب سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز انجام دیے ہیں۔ پاکستان نیوی کی ڈائیونگ ٹیم کو سیلنگ کلب کے قریب راول جھیل پر تعینات کرنے کا بنیادی مقصد سول حکام کو مدد فراہم کرنا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کرنا ہے۔