پٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر فی لٹر 3روپے ایک پیسے کا اضافہ

پٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر فی لٹر 3روپے ایک پیسے کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     لاہور  (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے نئے سال میں مسلسل دوسری مرتبہ پڑول مہنگا کر دتا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر فی لٹر 3 روپے ایک پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے مطابق فی لٹر پٹرول کی نئی قیمت 147روپے 83 پیسے ہو گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 33 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل کی فی لٹر نئی قیمت 114 روپے 54 پیسے ہو گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور فی لٹر نئی قیمت144روپے62پیسے ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں تین روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت نئی قیمت 116 روپے 48 پیسے ہوگئی ہے۔
   پٹرول 

مزید :

صفحہ اول -