کراچی(آئی این پی)وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ ایک مافیا کے رکن ہیں جس کا گاڈ فادر آصف زرداری ہے اٹھارہویں ترمیم کی باتیں کرنے والے سی ایم خود اختیارات چھین رہے ہیں کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور اور شپنگ علی زیدی نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیں 18ہویں ترمیم اورجمہوریت کا سبق سکھاتے آئے ہیں اور خود سندھ میں کالا قانون لائے ہیں علی زیدی نے کہا کہ آج ساڑھے تین سال ہوگئے نیشنل اسمبلی میں یہ کئی کمیٹیوں کے ممبر اور چیئرمین ہیں انہوں نے سندھ میں اپوزیشن کے کسی ممبر کو کسی بھی کمیٹی میں نہیں رکھا ان سے بڑا جمہوریت پر ڈاکا ڈالنے والا کوئی نہیں ہے یہ حکومتوں میں رہنے کے باوجود بھی بی بی کے قاتلوں کو نہیں پکڑ سکتے یہ بی بی کی برسی پر صرف ناچ گانا کرتے ہیں یہ جمہوریت سے پہلے انسانیت سیکھ لیں،سندھ حکومت سے نالے صاف نہیں ہوئے، کچرا ان سے اٹھایا نہیں جاتا۔ یہ صرف باتیں کرتے ہیں۔ یہ کے سی آر نہیں ٹھیک کرسکے جبکہ کے فور کا منصوبہ وفاق بنا رہا ہے،علی زیدی نے کہا کہ یہ کتے کے کاٹے کی ویکسین نہیں دے سکتے، یہ کورونا کی ویکسین کیا دیں گے۔ بلاول کہتے ہیں کہ میں 27 فروری کو کراچی سے اسلام آباد مارچ کریں گے۔ میں اعلان کرتا ہوں کہ میں سندھ کے عوام کے ساتھ گھوٹکی سے کراچی مارچ کروں گا، میں کراچی نہیں بلکہ پورے سندھ سے مخاطب ہوں۔ یہ سندھ کے لوگوں کے تمام حقوق کھا جائیں گے۔ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ ہرڈویژن کی الگ اتھارٹی بنائیں گے جیسے کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ہے،علی زیدی نے سندھ کی صدارت ملنے پر چیئرمین عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
علی زیدی