قبل ازوقت انتخاب کی صورت میں (ن) لیگ عوام کی پہلی چوائس
لاہور(خصوصی رپورٹ)انتخابات قبل از وقت ہوئے تو مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔سروے کے مطابق 29 فیصد پاکستانیوں نے وقت سے پہلے انتخابات کی صورت میں مسلم لیگ (ن) کو جبکہ 28 فیصد نے تحریک انصاف کو پہلی چوائس قرار دیدیا، 15 فیصد نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔آئی پور کے حالیہ سروے کے مطابق صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے پنجاب میں 46 فیصد نے (ن) لیگ، سندھ میں 44 فیصد نے پیپلز پارٹی، کے پی کے میں 44 فیصد نے پی ٹی آئی کو جبکہ بلوچستان میں 20 فیصد نے حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کو ووٹ دینے کی بات کی۔2018 ء کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی مقبولیت میں 4 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ اسی عرصے میں مسلم لیگ ن اپنی مقبولیت میں 5 فیصد کا اضافہ کرسکی ہے۔سروے کے مطابق پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں 2018 کے مقابلے میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔
سروے