جامعہ زکریا، بغیر سرچ وارنٹ آپریشن سٹوڈنٹس میں غم وغصہ، احتجاج
ملتان ( وقا ئع نگار )پولیس کو بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں بغیر سرچ وارنٹ آپریشن کرنا مہنگا پڑ گیا۔ بی زیڈ یونیورسٹی میں عمر ہال کے طلبا نے گزشتہ روز ایس پی گلگشت (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
حسن جہانگیر سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کو گھیرے میں لے لیا۔اور غصے کا اظہار کیا۔طلبا نے کہا کہ پولیس کو سرچ وارنٹ لیکر اور یونیورسٹی انتظامیہ کا آگاہ کرنے کے بعد قانونی کارروائی کرنی چاہیے۔بغیر اجازت اس طرح کا عمل قابل مذمت ہے۔جبکہ اس دوران ایس پی گلگشت کو گھیرے میں بیھٹایا ہوا تھا۔ایس پی گل گشت نے کہا کہ اگر کسی پولیس والے نے طلبا کو ہراساں کیا ہے تو میں معذرت کرتا ہوں۔یونیورسٹی انتظامیہ کی مداخلت اور ایس پی گل گشت کہ معذرت پر معمولی رفع دفع ہوا۔اور طلبا نے ایس پی سمیت پولیس اہلکاروں کو جانے دیا۔
احتجاج