بیگم ایڈیشنل چیف سیکرٹری مسز نوشین ثاقب کا وکٹوریہ ہسپتال کادورہ 

 بیگم ایڈیشنل چیف سیکرٹری مسز نوشین ثاقب کا وکٹوریہ ہسپتال کادورہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بہاول پور(بیورورپورٹ)بیگم ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب مسز نوشین ثاقب نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے شعبہ بیرونی مریضاں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
قائداعظم میڈیکل کالج بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر نیاز مقصود، ایم ایس ڈاکٹر سید تنویر حسین، انچارج آؤٹ ڈور ڈاکٹر ذیشان رؤف اور ایڈمن آفیسر غلام سرور موجود تھے۔ بیگم ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب مسز نوشین ثاقب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویژنز کے ایک ایک ہسپتال میں الزائمر اور ڈیمنشیا کے مرض کی آگاہی اور تشخیص و علاج معالجہ کے لیے ایک خصوصی ہفتہ مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔ شعبہ بیرونی مریضاں میں سوشل ویلفیئر کے ادارہ نشیمن میں زیر تعلیم خصوصی بچوں کا ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی مفت طبی معائنہ بھی کیا گیا۔ بیگم ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب مسز نوشین ثاقب نے کہا کہ بے سہارا افراد کی دیکھ بھال معاشرے کے خوشحال طبقہ کا اخلاقی فرض ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین، ڈاکٹر اقراء خان، ڈاکٹر شگفتہ اکمل، ڈاکٹر مہوش رشید، سعدیہ کرامت اور ثمینہ فیاض موجود تھیں۔
نوشین ثاقب