ڈیرہ، حنیف پتافی کا مختلف علاقوں کا دورہ،ڈسٹرکٹ بار وفد سے بھی ملاقات
ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی، بیورو رپورٹ) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے شہر کے ترقیاتی منصوبوں (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
کا معائنہ کیا انہوں نے خدابخش چوک سیوریج مسائل کے حل کیلئے کارپوریشن کی طرف سے جاری معاملات کا جائزہ لیا انہوں نے یونین کونسل 13 میں بنیادی مرکز صحت کی مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا۔مشیر وزیر اعلی نے صدیق آبادمیں زیر تعمیر روڈ کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہونی چاہیے۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کے نو منتخب عہدیداروں کی مشیر صحت پنجاب حنیف خان پتافی سے ملاقات کی مشیر صحت نے وکلاء کے نئے چیمبرز کی تعمیر کیلئے اراضی کی الاٹمنٹ، وکلاء اور ان کی فیملی کیلئے ادویہ کی لوکل پرچیز اور کچہری میں کینٹین کی نئی عمارت تعمیر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرا دی تفصیلات کے مطابق نو منتخب صدر بار محمد عارف خان گورمانی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری شیخ شفیع الرحمن نے وکلاء کے وفد جن میں آصف عباس لعلوانی،محمد طارق خان گورمانی، امجد خان سنجرانی، اسماعیل بلوچ، محمد علی پتافی، میاں طارق محمود،جہانزیب خان گوپانگ کے ہمراہ ضلعی سیکرٹریٹ میں حنیف خان پتافی مشیر صحت کے ساتھ خصوصی ملاقات کی اس موقع پر صدر بار محمد عارف خان گورمانی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے وکلاء کو سرکاری ہسپتالوں میں گریڈ سترہ کے افسران کے برابر سہولیات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر رکھا ہے لیکن ٹیچنگ ہسپتال میں اس پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا اسی طرح وکلاء کیلئے لوکل پرچیز کی بھی کوئی سہولیات میسر نہیں نوجوان وکلاء کو چیمبرز کی کمی کا سامنا ہے کچہری حدود میں وکلاء کے چیمبرز کی تعمیر کیلئے اراضی کی الاٹمنٹ اور کچہری میں فوجداری سائیڈ پر پہلے سے قائم کینٹین کی عمارت مخدوش ہو چکی ہے کی نئی عمارت کی تعمیر کرائی جائے مشیر صحت نے صدر بار محمد عارف خان گورمانی کو یقین دلایا کہ وہ ان کی گزارشات کو حل کرانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
سیوریج