اغواء مقدمہ، اداکارہ آئمہ خان کی ضمانت پرسماعت کل تک ملتوی
ملتان ( خصو صی رپورٹر )جج کی رخصت کے باعث کڑی جمنداں والی سے اڑھائی سالہ بچے کے اغوا کے مقدمہ میں گرفتار سٹیج اداکارہ ڈاکٹر آئمہ خان کی ضمانت پر سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی گئی ہے جبکہ دو ملزمان(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
مدثر اور مظفر کا ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ نے مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزمہ ڈاکٹر آئمہ خان نے کونسلز محمد بلال بٹ، فرحہ شریف کھوسہ، ساجد ہاشمی، فرحان منظور اعوان کے ذریعے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزمہ کو دو روز قبل 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا۔ اڑھائی سالہ بچے نقیب اللہ کو دو روز قبل کڑی جمنداں سے موٹرسائیکل سواروں نے اغوا کیا تھا۔ جس پر مقدمہ درج کیا گیا اور ملزمہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمہ اسکے شوہر مدثر، دیور مظفر بھی گرفتار ہیں جبکہ ملزمہ کے شوہر اور دیور کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر گزشتہ روز دوبارہ علاقہ مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا اور مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے
ضمانت