قصبہ گجرات سیوریج پانی سے فل، انتظامیہ کو 2دن کا الٹی میٹم 

قصبہ گجرات سیوریج پانی سے فل، انتظامیہ کو 2دن کا الٹی میٹم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ،قصبہ گجرات (بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان)قصبہ گجرات میں سیوریج کی ابتر صورتحال پر شہریوں اور تاجروں نے پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی کو کال کی اور صورتحال سے آگاہ کیا جس پر جمشیداحمددستی قصبہ گجرات پہنچ گئے اور مین (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
بازار سمیت گرلز ہائی سکول والی گلی و دیگر علاقوں کی صورت حال دیکھ کر حیران رہ گئے مین بازار سیوریج کے پانی سے بھرا ہوا تھا اور تاجروں کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا، انہوں نے تاجروں کی مشاورت سے ضلعی انتظامیہ کو 2 دن کا الٹی میٹم  دیتے ہوئے کہا کہ اگر دو دن کے اندر سیوریج کا مسئلہ حل نہ ہوا تو 18 جنوری بروز منگل صبح دس بجے جمکو چوک پر دھرنا دیں گے  اور یہ غیر سیاسی دھرنا ہوگا جس میں تمام شہریوں اور سیاستدانوں کو شرکت کی دعوت عام ہے، انہوں نے کہا کہ دھرنا کے دن آئیل ریفائنری پارکو سمیت کسی بھی آئل ڈپو سے لوڈ گاڑی گزرنے نہیں دیں گے، انہوں نے کہا کہ پارکوں اور دیگر اداروں کی سالانہ 3ارب روپے رائلٹی بنتی ہے جو اس علاقہ پر تعلیم،صحت، صاف پانی وغیرہ کی مد میں خرچ کرنا ہوتی ہے مگر افسوس کہ کوئی پوچھنے والا نہیں اور حلقہ کے ایم این اے، ایم پی اے کو پارکو ودیگر اداروں کے سیکورٹی گارڈ گیٹ کے قریب تک نہیں گزرنے دیتے اور یہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے کیا آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج کے اس مسئلے پر شہریوں نے اے سی کوٹ ادو، ڈی سی مظفرگڑھ اور وزیر اعلی پنجاب تک کو درخواستیں دیں مگر کسی نے کوئی توجہ تک نہیں دی، اندھیر نگری کا راج ہے، اراکین اسمبلی اور بیوروکریسی سب لوٹ مار میں مصروف ہیں، عوام کا کوء پرسان حل نہیں جس کی وجہ سے عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے سڑکوں پر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔
قصبہ گجرات