دادو میں میڈیکل کالج کی طالبہ کی خود کشی کے کیس میں اہم پیشرفت، ایک شخص پکڑا گیا 

دادو میں میڈیکل کالج کی طالبہ کی خود کشی کے کیس میں اہم پیشرفت، ایک شخص پکڑا ...
دادو میں میڈیکل کالج کی طالبہ کی خود کشی کے کیس میں اہم پیشرفت، ایک شخص پکڑا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دادو میں میڈیکل کالج کی طالبہ عصمت جمیل کی مبینہ خودکشی سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عصمت جمیل کی مبینہ خودکشی کیس میں مرکزی ملزم شمن سولنگی کا بیٹا، بلیک میلنگ میں ملوث فیضان سولنگی گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دیگر 2 ملزمان شمن سولنگی اور امداد سولنگی اب تک فرار ہیں۔خیال رہے کہ 8 جنوری کو دادو میں  پیپلز میڈیکل کالج نواب شاہ میں چوتھے سال کی طالبہ عصمت نے اپنےگھر میں بلیک میلنگ سے تنگ آکر مبینہ خودکشی کرلی تھی۔

عصمت کی موت سے تین روز قبل والد کی مدعیت میں 5 ملزمان پر لڑکی کو ہراساں کرنے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر میں والدین نے کہا تھا کہ ثمن سولنگی نامی شخص نے جعلی نکاح نامہ بناکر لڑکی کو بلیک میل کیا اور 90 ہزار روپے ہتھیالیے۔ایف آئی آر کے مطابق ذہنی دباؤ کا شکار لڑکی رقم ملزم کے اکاؤنٹ میں منتقل کرتی رہی ۔

مزید :

قومی -