پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کی تنزانیہ آمد لیکن ہزاروں لوگوں کو کیا چیز فراہم کی؟ ہرکوئی داد دینے پر مجبور

دارالسلام (ویب ڈیسک) پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عالمگیر خیرسگالی مشن پر تنزانیہ پہنچ گیا، جہاں 2500 سے زائد مریضوں کو علاج اور دوائیں فراہم کی گئیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عالمگیر خیرسگالی مشن پر تنزانیہ کی بندرگاہ دارالسلام پہنچ گیا جہاں پاکستانی جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مشن کمانڈر کی عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئی، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کرونا حفاظتی اقدامات کے تحت دارالسلام میں طبی کیمپ بھی لگایا گیا اور 2500 سے زائد مریضوں کو علاج اور دوائیں فراہم کی گئیں۔
#PakNavy Ship ALAMGIR visited Dar Es Salaam,Tanzania & established Free Medical Camp for the locals. On arrival, Ship was warmly received. Mission Cdr & CO called-on civil & mil leadership of host country. (1/2) pic.twitter.com/kbXCgCGBxq
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) January 16, 2022
جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تنزانیہ کے عوام نے پاک بحریہ کے جذبہ خیرسگالی کو سراہا اور دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق میں بھی حصّہ لیا۔ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا تھا کہ دورے کا مقصد افریقی ممالک سے تعلقات کا فروغ اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔