عابدہ پروین کا نیا گانا جس نے " شنیرا اکرم " کو بھی رُلا دیا
کراچی (ویب ڈیسک) عابدہ پروین کے گائے گانے “تو جھوم” نے وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کو بھی رُلا دیا۔
وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے عابدہ پروین کے گانے کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنا پیغام شیئر کر دیا۔انہوں نے لکھا کہ میں نے یہ گانا پہلے کبھی نہیں سنا تھا اور مجھے معلوم ہے کہ وہ کس بارے میں گا رہی ہیں لیکن میں پچھلے 25 منٹ سے یہاں بیٹھی رو رہی ہوں۔
I have not heard this song before & have know idea what they are singing about but I’ve been sitting here for the last 25 minutes crying my eyes out! These incredible women just sang into my soul. God Bless this beautiful Country ???????? #TuJhoom #NaseeboLal #AbidaParveen @cokestudio
— Shaniera Akram (@iamShaniera) January 15, 2022
ان کا کہنا تھا کہ یہ ناقابل یقین ہے جو میری روح میں اتر گیا، اللہ اس خوبصورت ملک کو سلامت رکھے۔
مداحوں کی بڑی تعداد نے عابدہ پروین کے گانے “تو جھوم” کو بے انتہا پسند کیا ہے۔