میوزک کنسرٹ کے دوران لڑکے کے نازیبا اشاروں پر آئمہ بیگ برہم، ویڈیو وائرل ہوگئی

میوزک کنسرٹ کے دوران لڑکے کے نازیبا اشاروں پر آئمہ بیگ برہم، ویڈیو وائرل ...
میوزک کنسرٹ کے دوران لڑکے کے نازیبا اشاروں پر آئمہ بیگ برہم، ویڈیو وائرل ہوگئی
سورس: Screengrab

  

لاہور (ویب ڈیسک)  گلوکارہ آئمہ بیگ کی میوزک کنسرٹ کے دوران نازیبا اشارے کرنے والے لڑکے پر برہمی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، گزشتہ دنوں ایک نجی کالج کے  کیمپس میں میوزک کنسرٹ کے دوران پرفارمنس کی تھی، جہاں یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

ڈان نیوز کے مطابق آئمہ بیگ نے لاہور میں ہونے والے میوزک کنسرٹ کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ایک بار پھر پنجاب کے دارالحکومت نے ان کا دل جیت لیا۔

گلوکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں مختلف گانوں پر پرفارمنس کرتے دیکھا گیا جب کہ کنسرٹ میں بھاری تعداد میں لڑکے اور لڑکیاں دکھائی دیتی ہیں۔اسی میوزک کنسرٹ میں گلوکارہ کی پرفارمنس کے دوران ہی ایک لڑکے کی جانب سے نازیبا اشارے کیے جانے پر آئمہ بیگ کے برہم ہونے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیوز میں آئمہ بیگ نامناسب اشارے کرنے والے لڑکے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئمہ بیگ نے نازیبا اشارے کرنے والے شخص کو ’گندا کیڑا‘ قرار دیتی ہیں  جس پر کنسرٹ میں موجود دوسرے لوگ مذکورہ شخص کے خلاف نعرے بازی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں آئمہ بیگ کو کہتے ہوئے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بھی لاہوری ہیں، وہ ایسے اشاروں سے ڈرنے والی نہیں ہیں، ساتھ ہی انہوں نےاشارے کرنے والے نامعلوم شخص کو جھاڑ بھی پلائی۔گلوکارہ کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر آئمہ بیگ کا ہش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Sagargram1 (@sagargram1)

مذکورہ ویڈیو سے قبل گزشتہ ماہ 28 دسمبر کو بھی آئمہ بیگ کے ایک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ایک لڑکے نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔

مزید :

تفریح -