اومیکرون سے صحت یابی کے بعد  ماہرہ خان کانیا ہیر سٹائل ، تصویر سامنے آگئی

اومیکرون سے صحت یابی کے بعد  ماہرہ خان کانیا ہیر سٹائل ، تصویر سامنے آگئی
اومیکرون سے صحت یابی کے بعد  ماہرہ خان کانیا ہیر سٹائل ، تصویر سامنے آگئی
سورس: Instagram/mahirahkhan

  

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے کرونا کی نئی قسم ’اومیکرون‘سے صحت یاب ہونے کے بعد اپنا ہیئر سٹائل اور انداز ہی تبدیل کردیا۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے نئے لُک کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ ’اومیکرون‘کا شکار ہوگئی تھیں لیکن اب وہ صحت یاب ہو چکی ہیں، صحت یابی کے بعد وہ جب اپنا ہیئر سٹائل تبدیل کروانے گئیں تو انہوں نے بالوں کو رنگ کروانے کے بجائے انہیں ٹرم کروایا۔

ماہرہ خان نے لکھا کہ زمانہ طالب علمی سے لے کر اب تک انہوں نے کبھی بھی اپنے بال نہیں کٹوائے تھے اور نہ ہی ان کا رنگ تبدیل کیا تھا مگر کرونا سے صحت یاب ہونے کے بعد وہ بالوں پر سبر رنگ کرنا چاہتی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے اسرار کے باوجود ہیئر سٹائلسٹ نے ان کے بالوں کا رنگ گرین نہیں کیا اور انہیں چھوٹا کرکے سٹائلش کردیا۔ماہرہ خان کے مطابق جب وہ چھوٹے بالوں کے ساتھ گھر پہنچیں تو ان کی والدہ بھی انہیں دیکھ کر حیران رہ گئیں جب کہ وہ بھی اپنے نئے انداز پر خوش ہیں۔

مزید :

تفریح -