عوام کو 147روپے 83 پیسےفی لٹر ملنے والے پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت دراصل کتنی ہے؟ پاکستانی حیران پریشان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے فی لٹرپٹرول پر 31 روپے57 پیسے تک لیوی اور ٹیکسز عائد کردیئے ہیں ، پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 116 روپے26پیسےفی لٹرہے جو عوام کیلئے147روپے 83 پیسےفی لٹر میں دستیاب ہے ۔
دنیا نیوز کے مطابق ہائی سپیڈڈیزل پرفی لٹر 31روپے50 پیسےلیوی عائد کی گئی ، ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 113روپے 12پیسےفی لٹرہے لیکن عوام کیلئےہائی سپیڈڈیزل کی فی لٹرقیمت 144روپے 62 پیسےمقرر کی گئی ۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پٹرول پرفی لٹر 4 روپے90 پیسے، ہائی سپیڈڈیزل پرفی لٹر 4روپے 13 پیسےڈیلرزمارجن ہے۔