جیمز انڈرسن نے محمد آصف کی کونسی گیند سیکھ کر ایشز سیریز میں تباہی مچائی تھی? انگلش باولر نے خود ہی انکشاف کردیا

جیمز انڈرسن نے محمد آصف کی کونسی گیند سیکھ کر ایشز سیریز میں تباہی مچائی ...
جیمز انڈرسن نے محمد آصف کی کونسی گیند سیکھ کر ایشز سیریز میں تباہی مچائی تھی? انگلش باولر نے خود ہی انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے سابق فاسٹ باولر محمد آصف کی ویڈیوز دیکھ  کرووبل سیم باولنگ سیکھی۔

 انگلیںڈ  کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں 640 وکٹیں لینے والے اور فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا کہ 2010-11 کی ایشز سیریز سے قبل انہوں نے محمد آصف کو کوکابورا بال سے ووبل سیم بالنگ کراتے دیکھا جس کے بعد میں نے انکی ویڈیوز دیکھنا شروع کیں، کیونکہ کوکابورا بال زیادہ سوئنگ فراہم نہیں کرتا ہے۔ اینڈرسن نے کہا کہ سال 2010-11 کی ایشز سیریز سے قبل ہم نے پاکستان کیخلاف سیریز کھیلی، جس میں سپاٹ فکسنگ کیس بہت مقبول ہوا تاہم آصف جس طرح گیند کررہے تھے وہ ناقابلِ یقین تھا۔ بال میں سیم اور سوئنگ نہیں تھا لیکن وہ صرف ووبل سیم بالنگ کروا رہے تھے۔پاکستان کیخلاف سیریز کے بعد میں نے اس باولنگ کی مشق کی اور دورہ آسٹریلیا کے دوران جب ایک ٹیسٹ میچ میں مجھے آرام دیا گیا تو میں نے اس پر محنت کی، جو حقیقت میں اس سیریز میں میرے لیے کامیابی کا باعث بنا۔

مزید :

کھیل -