'جو ہاتھ آپ کے سر پر تھے اب وہ نواز شریف کے پاوں میں ہیں، طلال چوہدری کا شہباز گل کو جواب

'جو ہاتھ آپ کے سر پر تھے اب وہ نواز شریف کے پاوں میں ہیں، طلال چوہدری کا ...
'جو ہاتھ آپ کے سر پر تھے اب وہ نواز شریف کے پاوں میں ہیں، طلال چوہدری کا شہباز گل کو جواب

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جتنا مرضی تڑپیں، اب نواز شریف اس جعلی حکومت کو ڈھیل نہیں دیں گے۔

شہباز گل کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ملکی حالات دیکھیں، نہ غریب کی روٹی ہے نہ پاکستان کی عزت۔انہوں نے کہا کہ جو ہاتھ آپ کے سر پر تھے اب وہ نواز شریف کے پاؤں میں ہیں، ان سے حکومت چلتی نہیں مگر زبان بہت چلتی ہے۔

اس سے قبل شہباز گل نے کہا تھا کہ  شریف خاندان  کے چار لوگوں کے لیے ڈیل مانگی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ شہباز شریف  اور مریم نواز کو باہر جانے دیں۔ جن لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے ان میں شہباز شریف، ان کا بیٹا، نواز شریف اور ان کی بیٹی شامل ہیں۔  شاہد خاقان عباسی پاکستان میں ہی رہیں گے۔

مزید :

قومی -