صدر عارف علوی نے  بزرگ خاتون سے معافی مانگ لی 

صدر عارف علوی نے  بزرگ خاتون سے معافی مانگ لی 
صدر عارف علوی نے  بزرگ خاتون سے معافی مانگ لی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرِ مملکت عارف علوی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو  کی نا انصافی پر بزرگ خاتون سے معافی مانگ لی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے  مطابق 82 سالہ بزرگ خاتون کا 2،333 روپے کے ریفنڈ کا معاملہ ایف بی آر کے پاس تھا جس کو ایک سال سے زائد عرصے تک لٹکایا گیا۔  صدرِ مملکت نے ناروا سلوک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ چیئرمین ایف بی آر غیرذمہ داری اور پورے نظام کا جائزہ لیں اور معاملے میں ملوث تمام فیصلہ سازوں کے خلاف کارروائی کریں۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ  بزرگ شہری ‏کو تکلیف پہنچانے پر سر شرم سے جھک جانے چاہئیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -