'سانحہ مری پر شیخ رشید کا بیان عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، رانا ثنا اللہ بھی میدان میں آگئے

'سانحہ مری پر شیخ رشید کا بیان عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، رانا ثنا ...
'سانحہ مری پر شیخ رشید کا بیان عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، رانا ثنا اللہ بھی میدان میں آگئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سانحہ مری پر شیخ رشید کا بیان عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، اب کی بار بیوروکریسی کا نہیں عمران نیازی کا ٹرانسفر ہوگا۔

لاہور سے جاری بیان میں وزیرِداخلہ پر جوابی وار کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ عمران خان کے جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے، سیاسی یتیموں کی چیخیں نکلنے لگ گئی ہیں۔ن لیگ پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ عمران خان صرف عوام کے لیے ڈراؤنا خواب ہے، جس نے آٹا، چینی اور دوائی چوروں کے لیے سہانا خواب دیکھا۔اس سے قبل شیخ رشید نے کہا تھا کہ اگرمیں مری نہ جاتا تو وہاں 23 کی جگہ 30، 40 ہلاکتیں ہو جاتیں، مری میں رینجرز کو اس لیے طلب کیا کیونکہ کوئی پولیس کی بات نہیں سن رہا تھا۔

مزید :

قومی -