ایران کے کئی شہروں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں

ایران کے کئی شہروں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں
ایران کے کئی شہروں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں
سورس: Wikimedia Commons

  

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) پڑوسی ملک ایران کے کئی شہروں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جس کے باعث لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ دھماکے بادلوں کے گرجنے کی وجہ سے ہوئے ہیں۔

ایران کی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا  ہے انہوں نے ملٹری اور سیکیورٹی سے متعلقہ حکام سے دھماکوں سے متعلق پوچھا جس کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ دھماکے کسی بم یا جنگی مشق کے نتیجے میں نہیں ہوئے بلکہ بادلوں کے گرجنے  اور بجلی چمکنے سے ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے ایران کے جنوبی شہر اسد آباد کے گورنر نے کہا تھا کہ کئی شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں لیکن موسم خراب نہیں ہے۔ انہوں نے اس امکان کو مسترد کیا تھا کہ کہیں بجلی گری ہے۔

عرب نیوز کے مطابق گزشتہ کچھ ماہ کے دوران ایران کے مختلف شہروں میں اسی طرح کے دھماکے سنے جاتے رہے ہیں جس کے باعث امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایران میں خفیہ طور پر فضائی دفاع کی مشقیں کی جا رہی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -