سانحہ مری پر انکوائر ی کمیٹی کی رپورٹ مکمل ، کس کو ذمہ دارقرار دیا گیا?

سانحہ مری پر انکوائر ی کمیٹی کی رپورٹ مکمل ، کس کو ذمہ دارقرار دیا گیا?
سانحہ مری پر انکوائر ی کمیٹی کی رپورٹ مکمل ، کس کو ذمہ دارقرار دیا گیا?

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ مری پر قائم 5 رکنی انکوائری کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔تحقیقاتی کمیٹی مری کے دورے کے بعد لاہور روانہ ہوگئی ہے،کمیٹی نے فائنڈنگز کو ڈرافٹ کی شکل دےدی ہے،کل وزیراعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔

جیو نیوز کے مطابق  تحقیقات کے دوران انتظامی محکموں کے 30 سے زائد افسران کے بیانات قلمبندکیےگئے۔تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ انتظامیہ کی غفلت سے مری سانحہ پیش آیا، سیاحوں نے 7 اور 8 جنوری کی رات کو خوفناک تجربہ قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق 7 اور 8 جنوری کی رات  برف ہٹانے والی مشینری ایک جگہ کھڑی تھی اور عملہ غائب تھا،محکمہ موسمیات کی وارننگ کو بھی مسلسل نظر اندازکیا گیا۔مری میں برفانی طوفان اور رش کے باعث 23 افراد اپنی گاڑیوں میں انتقال کرگئے تھے، انتقال کرجانے والوں میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل تھے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -