خاتون نے کار سے نکل کر گلی کے بیچوں بیچ ایسا غلیظ کام کردیا کہ علاقہ مکین ہکا بکا رہ گئے
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی ٹاؤن سکنتھورپ کے مکین اس وقت ہکا بکا رہ گئے جب ایک خاتون نےدیہاڑے گلی کے بیچوں بیچ پاخانہ کردیا۔
ڈیلی سٹار کے مطابق پارک ووڈ ایونیو میں ایک خاتون اپنی کار سے اتری اور گلی کے بیچوں بیچ بیٹھ کر قضائے حاجت کرنے لگی۔ اس دوران وہ انتہائی بے شرمی کے ساتھ فون پر گفتگو میں مصروف رہی اور کسی کی پرواہ نہ کی۔ اس کے بعد وہ اپنے کیے پر پردہ ڈالنے کیلئے اس پر فیس ماسک رکھ کر چلتی بنی۔
علاقہ مکینوں نے خاتون کی اس حرکت کی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں جہاں اسے کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں نے خاتون کی حرکت کے بعد صفائی کے سرکاری عملے کو اطلاع دی جنہوں نے آکر علاقے سے اس غلاظت کو صاف کیا۔