حافظ حمد اللہ نے اومی کرون کی بجائے’عمران وائرس ‘کو ملک کے لئے بڑا خطرہ قرار دے دیا 

حافظ حمد اللہ نے اومی کرون کی بجائے’عمران وائرس ‘کو ملک کے لئے بڑا خطرہ قرار ...
حافظ حمد اللہ نے اومی کرون کی بجائے’عمران وائرس ‘کو ملک کے لئے بڑا خطرہ قرار دے دیا 
سورس: File Photo

  

کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے مرکزی ترجمان اور جمعیت علماءاسلام ف کے رہنماءحافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے ، اومی کرون اور کورونا سے زیادہ عمران وائرس پاکستان کے لئے جان لیوا ثابت ہورہا ہے ، قوم عمران وائرس سے نجات پانے کے لئے پی ڈی ایم کا ساتھ دے ، آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی خوشیاں اور زندگی دونوں چھین لی ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کرتی ہے آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام سے خوشیاں تو کیا زندگی چھین لی ہے ، گھروں میں لوگ بے چین اور نفسیاتی مریض بنتے جارہے ہیں،یہ فیصلے عمران خان عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) کے حکم پر کررہا ہے ، عمران خان عوام کا نہیں آئی ایم ایف کا کارندہ ہے ،اِنہوں نے سٹیٹ بینک کی خودمختاری بھی آئی ایم ایف کے حوالے کردی، وہ سٹیٹ بینک جس کو قائد اعظم ایک آزاد بینک بناناچاہتے تھے، عمران نیازی خود تو آئی ایم ایف کا غلام ثابت ہوا،اب اس نے پاکستان کی معاشی خودمختاری کو بھی آئی ایم ایف کے غلامی میں دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ اومی کرون اور کروناوائرس،سے زیادہ عمران وائرس پاکستانیوں کے لئے جان لیواثابت ہورہاہے لہذا عمران وائرس سے نجات پانا پوری قوم کی ذمہ داری ہے، قوم پی ڈی ایم کی قیادت کے کندھے سے کندھا ملاکرساتھ دے تاکہ اس جان لیوا بیماری سے قوم نجات پاسکے۔ 

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -